129

میچ میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،اظہر علی

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،کوشش ہوگی کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی ایسے ہی جیتیں جیسے آج جیتے ہیں، بولرز نے صحیح وقت پر وکٹیں لی اور بیٹسمینوں نے بھی اپنا کام دکھایا،وہاب اور عامر کی ریٹائرمنٹ پر شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور محمد عباس اچھی بائولنگ کر رہے ہیں۔پیر کومیچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے لیے بہت اچھا آغاز ہے، ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ آج شروع ہوگا

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر میچ اہم ہے جسے جیتنا بھی ضروری ہے، کوئی بھی ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں ہوتا۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، بولرز نے صحیح وقت پر وکٹیں لی اور بیٹسمینوں نے بھی اپنا کام دکھایا، خصوصی طور شان مسعود اور بابراعظم بہت اچھا کھیلے، تجربہ کار بیٹسمینوں کے ساتھ نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبی نیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے کم عمری میں بہت بڑاکارنامہ انجام دیا ہے، میچ میں نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک بہترین اور بہت شاندار تھی، یہ ایک یادگار ہیٹ ٹرک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں قومی ٹیم کو شائقین نے بھرپور پذیرائی اور بہت حوصلہ افزائی کی، ریویو لینے میں رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا،خاص طور پر پہلی اننگز میں بالرز نے اچھی بولنگ کی۔کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ فواد عالم میں صلاحیت ہے ، وہ کسی بھی وقت کھیل سکتے ہیں، کنڈیشنز دیکھ کر کراچی ٹیسٹ کے لیے گیارہ کھلاڑی سیلیکٹ کریں گے۔ اظہرعلی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی ایسے ہی جیتیں جیسے آج جیتے ہیں۔اظہر علی نے بنگلادیش کی ٹیم کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ وہ دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...