آج کا دن 99

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ آج حسب توفیق صدقے کا عمل جاری رکھیں، تاکہ جو مشکل محسوس کی جا رہی ہے، ٹل جائے صدقہ بلا کو کھا جاتا ہے اور کوئی دوسرا بھی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج آپ کی سمت تبدیل ہونا چاہیے۔ آپ غلط راستے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ بار بار وارننگ ہے کہ اپنا قبلہ درست کر لیں اور فوری طور پر کسی کا اعتبار نہ کریں تو آپ کے لئے بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ غلط جگہ دل اور سرمایہ لگا رہے جو کہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیں لگ رہا ۔ اس وقت حالات ایسے نہیں کہ کسی کا اعتبار کیا جائے۔ اگر ساتخارے سے کام لے لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے وہ بہتر کرتا ہے۔ بس اس بات کو ذہن میں رکھ لیں اور مکمل توکل سے کام لیں۔ آج کامیابی صرف اللہ پاک پر بھروسہ کرنے سے ہی ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی دوست کی جانب سے اچھی خبر نہیں مل رہی۔ جو بھی میں بے وفائی کی خبریں ہیں۔ دل کو مضبوط کریں اور دنیا داری کے علاوہ اللہ پاک سے بھی رجوع رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی کوشش ابھی کامیابی نہیں دلا رہی صبر سے کام لیں اور ذکر اللہ کرتے رہا کریں۔ آپ کا ستارہ جس مشکل میں ان شاء اللہ جلد اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بد نظری کی کیفیت آج بھی برقرار ہے۔ آپ کو روزانہ کے حساب سے نظر اتارنے اور صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ روزانہ سورہ رحمن کی تلاوت سنیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ہر چیز جیسے جکڑ سی گئی ہے۔ آپ کو اپنے کسی عمل نے اس مقام پر پہنچایا ہے، آپ کو بس سچی توجہ کرنی ہے اور روزانہ ہزار مرتہ اللہ کا ورد کریں، اول و آخر درود شریف کے ساتھ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صحت کا صدقہ ابھی جاری رکھیں اور ہر معاملے میں قدرے خاموشی سے چلیں۔ جو لوگ کسی نئے کام میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ یہ وقت مناسب نہیں ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مریخ جب زائچے میں موجود ہو تو دوسروں کے ساتھ اختلافات پیدا کرتا ہے۔ خاص طور پر اپنوں کے ساتھ۔ اس لئے غصہ قابو میں رکھ چلیں اور بالکل خاموشی کے ساتھ دن گزاریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی عزیز کی جانب سے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ آج آپ کی ایک ذمہ داری بھی بڑھ سکتی ہے اور حق بات کرنے پر آپ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ خاموشی ہی حل ہے اس کا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
وراثتی امور میں بہتری اور فیصلہ آپ کے حق میں ہونے کے امکانات روشن ہیں جو لوگ کسی کا حق دبائیں گے وہ خود پر ظلم کریں گے۔ حق کے ساتھ چلیں ، پھر دیکھیں تقدیر آپ کو کیا دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...