آج کا دن 114

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

زحل جس کو نحوست کا ستارہ کہا جاتا ہے، 30 سال کے بعد شرف یافتہ ہو گیا ہے، اس سے آپ کی پریشانیاں، مشکلات، رکاوٹیں اور مالی معاملات زبردست طریقے سے ٹھیک ہو جائیں گے۔ آپ کو اب کسی معاملے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اپنے تمام معاملات کو سپرد خدا کریں، وہ بہتر کار ساز ہے۔ بحکم اﷲ اب شاندار سلسلہ بننے والا ہے، آپ کو اﷲ کا شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے، قسمت کم ہی ایسے مہربان ہوتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
عقرب چند دنوں کے لئے زائچے میں آیا ہوا ہے، یہ تھوڑی سی نحوست اور صحت کے معاملے کو خراب کرتا ہے، آپ کو ایک تو گوشت کا صدقہ دینے کی ضرورت ہے دوسرا کوئی میٹھی چیز پکا کر بچوں میں تقسیم کر دیں اور چند روز تک سخت کام میں ہاتھ نہ ڈالیں مخالفین بھی اپنا وار کرنے کا سوچ رہے ہیں، آپ صدقہ دیتے رہیں تو ان شاء اﷲ کوئی بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، حصار بھی بنا لیا کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
زحل کی شرف یابی سے آپ کے پرانے ناراض عزیز و اقارب خودبخود چل کر آپ کے پاس آ جائیں گے، چاہے ان کو ناراض ہوئے عرصہ ہی کیوں نہ بیت گیا ہو، عزت و وقار میں اضافہ ہوگا، ملازمت پیشہ افراد کی ترقی اور من پسند جگہ تبادلے کا امکان ہے اور جو لوگ بے روز گار ہیں، ان کو روز گار کے مواقع فراہم کرے گا، آپ جس مقصد کے لئے بھی اس ہفتے قدم اٹھانا چاہتے ہیں، اﷲ کا نام لے کر اٹھالیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تقریباً 75 سال کے بعد آپ کے زائچے میں مشتری اور یورنیس کا ملاپ ہوا ہے اس سے زیادہ تقدیر آپ پر کیا مہربان ہو سکتی ہے اب زندگی میں شاندار تبدیلیوں کا عمل شروع ہو گا آپ کی ہرچیز بدلنا شروع ہو جائے گی۔ زمین سے لگے لوگ بھی اب بلندی کی جانب سفر شروع کر سکیں گے۔ یہ ہفتہ اس کی ابتدا کرنے میں مدد گار ہوگا، بس مستقبل کے سلسلے میں مناسب پلاننگ کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
زائچے میں نحوست کے اثرات واضح انداز میں دکھائی دے رہے ہیں آپ کو اس کے حل کے بارے میں سوچنا ہوگا ،فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے آپ روزانہ کے حساب سے صدقہ دیں، ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیا کریں اور تین پاؤ شکر لے کر اس کو مقامی قبرستان میں کیڑوں مکوڑوں کو ڈال دیں اس سے فوری بہتری آئے گی، یہ ہفتہ قدرے آزمائشی ہے، مناسب پلاننگ اور حکمت عملی سے اس کو گزارنا ہوگا ،جلد بازی مت کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دو افراد اس وقت ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن سے آپ کے گھریلو معاملات میں خرابی کا اندیشہ ہے۔ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور کسی پر بھروسہ مت کریں، چاہے وہ آپ کا اپنا ہی کیوں نہ ہو اس وقت شرارتی ستارہ تیزی سے آیا ہوا ہے، یہ مسائل پیدا کرتا ہے اور آپ کو آپ کے مقصد سے دور کر دیتا ہے ایک ہفتہ ایسا ہی رہے گا پھر سب ٹھیک ہو جائے گا، آپ کو اس وقت کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں، جو مناسب سمجھتے ہیں، وہی کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ساڑھ ستی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،کیونکہ ساڑھے سات سال کی بندش دینے والا سیارہ زحل خود شرف یافتہ ہو گیا ہے یہ آپ کی مالی پریشانیوں، گھریلو مسائل اور صحت کے امور کی خرابی کو تیزی سے ٹھیک کرے گا، اب کسی بھی قسم کی کوئی بندش آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔ آپ بس نماز کی طرف توجہ دیں اور حسب توفیق روزانہ کے حساب سے راشن کی صورت میں صدقے کا عمل کرتے رہیں قسمت مہربان ہو رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس ہفتے آپ کا ستارہ و بال میں ہے اس کیفیت میں مسائل بڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے، یہ مالی معاملات کو تیزی سے خراب کرتا ہے آپ فوری طور پر صدقے کا عمل شروع کریں، آنے والے سات دن یہ پوزیشن برقرار رہ سکتی ہے، جو لوگ گھر کے معاملات پر نظرثانی نہیں کریں گے، ان کو پچھتاوا ہوگا۔ لین دین کرتے ہوئے تمام دستاویزات کو اچھی طرح چیک کریں، پیسہ کسی کے ہاتھ میں مت دیں ،رسک سے دور رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صرف جائز طریقے سے رقم کا حصول ممکن بنائیں، راتوں رات امیر بننے کے لئے کوئی بھی شارٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں، قانونی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ عزت کی خرابی کا امکان بھی رہے گا ہاں اگر جائز طریقہ اختیار کریں اور صرف رزق حلال پر توجہ دیں تو مالی طور پر بحکم خدا مضبوط ہوں گے۔ جو لوگ پچھلے کئی دنوں سے بندش کا شکار تھے، ان کو اس ہفتے اس سے نجات مل جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
قسمت مہربان ہے، مشکل دن گزر گئے اور اب نئے راستے نئی تبدیلیاں ملیں گی، جو لوگ عرصہء دراز سے مختلف قسم کے مسائل کا شکار تھے وہ تیزی سے ان سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ روزانہ کے حساب سے ایک مصیبت سے چھٹکارا حاصل ہوگا جو راستے بند ہو گئے تھے، کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ اب آپ جہاں قدم رکھیں گے وہاں خیر ہی ہو گی بس اپنی نیت صاف رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں کو اپنی یا اپنی اولاد کی شادی میں بندش اور رکاوٹ کا سامنا تھا، ان کی یہ بندش ٹوٹ گئی ہے اب غیر متوقع طور پر رشتہ طے پا جائے گا۔ جن افراد کے رشتے ٹوٹنے کا اندیشہ تھا، وہاں صلح ہو جائے گی اب حالات بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ ہفتہ روز گار کے امور میں بہتری دے گا۔ عرصہء دراز سے پریشان رہنے والے لوگ نوکری پر لگ جائیں گے، بعض افراد کو بیرون ملک جانے کے سلسلے میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
پٹھوں کی تکلیف کی شکایت رہے گی دوسری جانب جسمانی کشش پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔ اس کے باوجود روز مرہ کے کاموں کی زیادتی تنگ کرے گی۔ یہ ہفتہ تیزی سے گزرے گا، اس میں مالی پوزیشن مضبوط ہو گی، خاص طور پر کاروباری حضرات کے لئے شاندار وقت ہے۔ جن لوگوں نے ویزے کے حصول کے لئے کوشش کی ہوئی تھی، ان کو اس ہفتے خوشخبری ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...