2 ارب کا نقصان 137

یوم یکجہتی ، پی آئی اے نے فضائوں میں بھی کشمیری پرچم لہرا دیا

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر)فضائوں میں بھی کشمیری پرچموں کی بہار آ گئی، پی آئی اے کی بدولت یوم یکجہتی کشمیر زمین سے بلند فضائوں میں بھی منایا گیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اپنی پروازوں میں بھی کیا گیا، اس سلسلے میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں میں فضائی میزبانوں کی جانب سے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے اعلانات کیے گئے۔پی آئی اے کے عملے نے دوران پرواز مسافروں میں کشمیری پرچم بھی تقسیم کیے، پروازوں کے اندر کشمیری پرچم لہراتے دکھائی دیئے، اور بھرپور طریقے سے کشمیر ڈے منایا گیا۔فلائٹ اٹینڈنٹ کشمیر کے سلسلے میں اعلان کرتے اور پرچم بانٹتے ہوئے مسافروں کی جانب سے بھی جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا اور انھوں نے کشمیری پرچم تھام کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں