minister for kashmir 188

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے ساتھ معاشی قتل ہو رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور

Spread the love
minister for kashmir
وفاقی وزیر امور کشمیر و گللت بلتستان علی امین گنڈا پور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورتھے۔ تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واک ،ٹیبلو شو اور پوسٹر پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی جاری ہے اور پچھلی سات دہائیوںسے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ وادی میں پیلٹ گن سے ہزاروںکشمیریوں کی آنکھوں کو چھلنی کیا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کچلنے اور کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے مقبوضہ وادی میں پچھلے چھ ماہ سے کرفیو نافذ ہے جس سے کشمیریوں کا معاشی قتل بھی ہو رہاہے۔

غیور اور بہادر کشمیری پاکستان سے وابستگی کا بھرپور اظہار کررہے ہیں

انہوںنے کہا کہ غیور اور بہادر کشمیری پاکستان سے وابستگی کا بھرپور اظہار کررہے ہیں او ر جدوجہد میں شہید ہونے والے کشمیری شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپر د خاک کر رہے ہیں ۔علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے یہ وابستگی ہم سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہم بھی اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کریں اور پوری دُنیا میں کشمیریوںکے حقوق کی آواز اٹھائیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے بہترین سفیر ثابت ہوئے ہیں اور حکومت کی کوششوں کے باعث دُنیا مودی کے انتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پہچان چکی ہے اور اس کو ہٹلر سے تشبہ دے رہی ہے۔

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے تک کشمیریوں کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوششوں کے باعث پوری دُنیا میں آج کشمیر کی بات ہورہی ہے اور یہ مسئلہ بھرپور انداز سے اُجاگر ہو رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بطورانسان،مسلمان اور پاکستانی ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم کشمیریوں کی بھرپور حمایت کریں۔انہوںنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے تک کشمیریوں کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے۔

علی امین گنڈا پور