آج کا دن 114

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا رہے گا

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اہم موقع ملنے کا امکان اور کوئی پرانی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ کسی حوالے سے بھی پریشان تھے۔ وہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ پاک سے دعا کیا کریں اور اپنے تمام معاملات کو ٹھیک بھی رکھیں۔ غلطی کرتے ہیں اور پھر اسی جگہ پر آکر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ دل کاصاف ہونا بے حد ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اندیشہ ہے کہ کوئی آپ کو چکر نہ دے دیں۔ اس لئے بڑے محتاط انداز سے چلنا ہو گا۔ اپنے مال اور عزت دونوں کی حفاظت بے حد ضروری ہے، لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی آپ کو تنگ کر رہا ہے۔ اللہ نے چاہا تو وہ بھاگ جائے گا۔ آپ کی مشکل کیسی بھی کیوں نہ ہو وہ حل ہو گی۔ آج روزگار کے حوالے سے خاص دن نظر آتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج سے کافی معاملات میں بہتری محسوس کریں گے اور جس وجہ سے ساری بات خراب ہو رہی تھی وہ معاملات بھی ٹھیک ہو سکیں گے اور گھریلو پریشانی بھی کم ہو سکے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ دوبارہ اسی غلطی کو دہرا رہے ہیں ،جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے اب اس کی گنجائش نہیں ہے۔ اب ایسا ہوا تو بات آپ کے قابو میں نہیں رہے گی۔ ابھی وقت ہے سنبھل جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دوسروںکی وجہ سے خود کو بلاوجہ مشکلات میں مت ڈالیں۔ خود ان سے دور رکھیں۔ آج کا دن صرف اپنے روزگار اور گھر پر توجہ کا ہے۔ باقی تمام کام فی الحال چھوڑ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچھا دن ہے۔ ایک بڑی مشکل ختم ہو گئی اور جس شخص سے امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں ان سے وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت دو خوبصورت ستاروں کا اجتماع آپ کے زائچے کے گھر میں ہونے سے کئی مشکلات ہیں۔ بحکم اللہ کمی ہوگی اور ان شاء اللہ ضرورتیں بھی پوری ہونے کا واضح امکان موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ہر طرح کی بندش سے ان شاء اللہ نجات ملے گی اور بڑے کام ہونے کی امید بھی ہے۔ جو لوگ اپنوں سے ناراض تھے۔ ان کی صلح بھی ہونے کا چانس دکھائی دیتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے جو بھی مشکلات راستے میں آ رہی تھیں وہ اب دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کسی جانب سے شراکت کی آفر بھی ملنے کا امکان ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورت حال ٹوٹل آج آپ کے حق میں جا رہی ہے جس کام میں بھی اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہو جانے کا امکان موجود ہے۔ آج کا دن مہربان ہی رہے گا۔

آج کا دن کیسا

اپنا تبصرہ بھیجیں