119

سکول میں دوا پینے سے 25 بچوں کی حالت غیر

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری سکول میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی دوائی پینے سے 25 بچوں کی حالت بگڑ گئی، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اسلام آباد کے 423 سرکاری سکولوں میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے دوا پلائی گئی۔ ملوٹ کے علاقے میں واقع فیڈرل گورنمنٹ سکول میں دوائی کے استعمال سے 25 بچوں کی حالت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔سکول انتظامیہ کے مطابق 15 بچوں کو قریبی بنیادی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں سے 2 بچوں کو حالت مزید خراب ہونے پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) لے جایا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے دونوں بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ اس معاملے پر سکول پرنسپل کا کہنا ہے70 بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوائی دی گئی تھی جبکہ دواکی میعاد 2023 تک تھی ۔ د و سری جانب بچوں کے والدین کا کہنا ہے گزشتہ کئی سال سے بچے سکول میں زیر تعلیم ہیں تاہم اس سال بنا کسی نوٹس یا حفاظتی تدبیر کے بچوں کو دوائی دی گئی جو شدید تکلیف کا سبب بنی۔ صبح ساڑھے 9 سے 1 بجے تک بچوں کو اکول میں رکھا گیا ، اس دوران گارڈ نے مرکزی دروا ز ے پر تالے لگا رکھے تھے اور بچے تکلیف سے تڑپتے رہے، بعد ازاں بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا زائد المعیاد تھی یا یہ کوئی اور معاملہ ، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

سکول میں دوا پینے

اپنا تبصرہ بھیجیں