iran reteliate to amrica 167

 امریکا کی بزدلانہ کارروائی کا مردانہ وار جواب دیں گے، ایران

Spread the love

امریکا بزدلانہ مردانہ جواب

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قانی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو بزدلانہ حملے میں شہید کرنے والے امریکا پر مردانہ وار کارروائی کرکے جواب دیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے کہا کہ انہوں نے بزدلوں کی طرح حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے جس کا ہم مردوں کی طرح بہادری سے جواب دیں گے۔قدس فورس کے سربراہ نے کہا کہ ایران یو ایس اے کی طرح پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی یو ایس اے کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے۔قبل ازیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے بھی امریکا کو دھمکی دی تھی کہ جنرل قاسم سلیمانی کا بدلا لینے کے لیے ان کی فوج امریکا پر میزائل حملے سے بھی بڑھ کر کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو 8 جنوری 2020 کو میزائل حملے میں شہید کر دیا تھا جس کے جواب نے میں ایران نے عراق میں امریکہ کے اڈوں پر میزائل حملہ کیا جس میں 22 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا جس کو اس وقت امریکا نے مسترد کیا تھا اور سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی تھی مگر آنے والے دنوں میں امریکہ نے تسلیم کیا تھا کہ اس حملے کے نیتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جو کویت وغیرہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس بیان کے آنے کے بعد امریکا کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امریکا نے اس بار بری طرح مار کھائی ہے اس کو اس بات کا اندازہ نہ تھا کہ ایران سے اس طرح سخت ردِ عمل سامنے آسکتا ہے

امریکا بزدلانہ مردانہ جواب

اپنا تبصرہ بھیجیں