گندم حکومت سعید غنی 14

گندم بحران حکومت کی نااہلی ہے۔ سعید غنی

Spread the love

گندم حکومت سعید غنی

صوبہ سندھ میں بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی۔وزیر اطلاعات و محنت سندھ کا پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات پر ردعمل

ان کی ہڑتال کی وجہ سے جو گندم پنجاب اور بلوچستان کے گوداموں سے اٹھانی تھی وہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نا اٹھ سکی

کراچی(سٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے اتوا ر کے ر وزپی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ گندم کا بحران اس وقت پورے ملک میں ہی ہے جس کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ صوبہ سندھ میں بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی جو دس روز تک جاری رہی جس وجہ سے جو گندم پنجاب اور بلوچستان کے گوداموں سے اٹھانی تھی وہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نا اٹھ سکی ۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال ختم ہونے کے بعد اب تک 70 ہزار بوریاں ہم تک آچکی ہیں۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس رفتار کو تیز کریں،تاکہ دو چار روز میں ہم اس قلت پر قابو پا لیں ـانہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں ہماری کوتاہی ہے تو پنجاب میں بحران کی کیا وجہ بنی ؟ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم اپنی اس نااہلی کی وجہ سے قوم سے معافی مانگیںـ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے ہر ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنی ہے تو وفاقی حکومت کو استعفیٰ دے کر اپنی نااہلی تسلیم کرنی چاہیے اور عوام کی جان چھوڑدینی چاہیے۔ یاد رہے کہ سندھ بھر میں ٹرانسپورٹر اور لوڈر مالکان نے ہڑتال کر رکھی تھی ٹرانسپورٹر کی ہڑتال کی وجہ جرمانوں اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈر مالکان نے زیادہ وزن اٹھانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

گندم حکومت سعید غنی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں