21

عالمی رہنمائوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی تصویر

Spread the love

وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(نامہ نگار)ماحولیاتی آلودگی پر واضح موقف کے باعث وزیراعظم عمران خان عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ امریکی جریدے ٹائم میں دیگر عالمی رہنمائوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی سرورق پر لگا دی۔ ٹائم میگزین نے ورلڈ اکنامک فورم کی مناسبت سے خصوصی شمارہ جاری کیا۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہونے والے فورم میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے پاکستانعمران خان نے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے واضح موقف اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے عملی اقدمات کو بھی سلسلہ شروع کیا ہے۔ پاکستان کے عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے درخت لگانے ضروری ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے اپنی کابینہ کو یہ ٹارگٹ سونپا ہے کہ وہ ملک بھر میں درخت لگانے کے کام کو تیز کریں اور یہ کام انہوں نے کے پی کے سے شروع کیا ہے اس منصوبے کو بلین ٹری کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان عمران خان کی اس درخواست پر پاکستان کے بڑے شہروں میں بننے والی نئی ہاوسنگ کالونیز کے مالکان کو کہا گیا ہے کہ ہر پانچ مرلے کے گھر کے باہر ایک درخت لازمی لگایا جائے اسی طرح دس مرلے کے گھر میں 2 اور کنال کے گھر میں 4 درخت نہ لگانے والے مکینوں کو جرمانہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح نہ صرف ہم ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ دنیا میں بڑھتی ہوئی گرمی پر بھی قابو پا سکتے ہیں جس سے توانائی بچا کر اس کو صنعتی منصوبوں کو دی جا سکتے ہیں جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ اسی موقف کے باعث ان کی تصویر امریکی جریدے کے صفحہ اول پر شائع کی گئی ہے

وزیر اعظم عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں