13

نوازشریف تندرست اور ریسٹورنٹ سے جیل بھی جا سکتے ہیں،فردوس عاشق

Spread the love

پارٹی قیادت کے ملک سے بھاگنے پر رانا ثناء ذہنی توازن کھو بیٹھے،اندرونی لڑائی میں مبتلا قیادت کے مابین مڈ ٹرم الیکشن کرائیں،ٹویٹ
خیبر پختونخوانے امراض خون سے متعلق قانون سازی کرلی ، پنجاب اور وفاق میں بھی لاگو کرنے کی ضرورت ہے،تقریب سے خطاب

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف تندرست اور ریسٹورنٹ

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پارٹی قیادت کے ملک سے بھاگنے پر رانا ثنا اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے، رانا صاحب کہتے ہیں نوازشریف ہسپتال سے گھر جاسکتے ہیں تو ریسٹورنٹ کیوں نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میاں صاحب تندرست ہیں، ریسٹورنٹ سے جیل بھی جا سکتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:لیگی قیادت مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، فردوس عاشق

انہوں نے مزید کہا کہ رانا صاحب اندرونی لڑائی میں مبتلا قیادت کے مابین مڈ ٹرم انتخابات کرائیں۔علاوہ ازیں سندس فائونڈیشن کے بانی منو بھائی کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے ا مراض خون پر قابو پانے کیلئے موثر قانون سازی کی ہے ،اس قانون سازی کو پنجاب اور وفاق کی سطح پر بھی لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امراض خون میں مبتلا پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے صوبائی و وفاقی سطح پر روزگار فراہم کرنے کیلئے جاب بینک بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منو بھائی نے کثیر الجہتی انسان کے طور پر ہر شعبے میں شاندار خدمات سرانجام دیں،اپنی ذات کی نفی کرنے والے ایسے انسان روز روز پیدا نہیں ہوتے ۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سندس فائونڈیشن کیلئے 22 مرتبہ خون کا عطیہ دے چکی ہوں،ایسے افراد جو دکھی انسانیت کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ سندس فائونڈیشن کا حصہ بنیں اور ان مریض بچوں کی طاقت بنیں۔
نوازشریف تندرست اور ریسٹورنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں