بلوچستان بھر میں مرغی کے جعلی انڈوں کی خریدو فروخت کا انکشاف

Spread the love

کوئٹہ( ہیلتھ رپورٹر سے ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مرغی کیجعلی انڈوں کی خریدوفروخت کرنے کاانکشاف علاقہ مکینوں کاضلعی انتظامیہ سے کارروائی کرنے کی اپیل کردی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں،خضدار،قلات،سوراب،کوئٹہ میں مرغی کے جعلی انڈوں کی خرید وفروخت جاری ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مرغی کی جعلی انڈوں کی خرید وفروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے

جعلی انڈوں میں شیمپو،صابن اور پلاسٹک کیمیکل سے تیار کی جاتی ہے کیمیکل سے مختلف سائز کے جعلی انڈے بناکر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فروخت کی جارہی ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کابھی خدشہ ہے ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں مسجد روڈ پرواقع ان دکانوں پر چھاپے بھی مارے ۔کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پہلے سے ہی مضر صحت اشیاء کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے اور اب مزید انڈوں کی خرید وفروخت سے انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا خدشہ ہے حکومت اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں