10

حارث رؤف کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیے جانیکا امکان

Spread the love

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے فاسٹ باولرحارث رؤف بھی سیلکٹرز کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے جس میں ممکنہ طورپر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں دھوم مچانے والے پیسر حارث رؤف کوبھی پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

سری لنکا اور آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرے میں ڈالنے والی پاکستان ٹیم کی منیجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کے لیے فکر مند ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کی سکواڈ میں واپسی ہوگی۔واضح رہے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں