120

یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ؟ ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے

Spread the love

معروف شاعر محسن نقوی کی24ویں برسی ’’کل‘‘ منائی جائے گی

اسلام آباد(فلم رپورٹر) ! معروف شاعر محسن نقوی کی24ویں برسی 15جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں سمیت دیگر شہروں کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا محسن نقوی جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے۔ محسن نقوی 1955ء کو ڈیرہ غازی خان کے گاؤں سادات میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی .

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا قلمی نام تھا لیکن وہ محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے محسن نقوی کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا ء میں ہوتا ہے انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ان کی معروف ترین کتب میں ’’ عذاب دید ،خیمہ جاں،رخت شب،فرات فکر،روز حرف،برگ صحرا،بند قبا ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں . وہ مرثیہ گوئی میں بھی ثانی نہیں رکھتے تھے۔محسن نقوی کو 15جنوری 1996ء کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں