Waseem akram 131

رکی پونٹنگ نے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروز کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دیدیا

Spread the love

کیرئیر کے دوران وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروس کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی ‘ سابق آسٹریلوی کپتان
سڈنی(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروس کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کیریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟۔

جس پر رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروس کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیاسپیڈ اسٹارو سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے آؤٹ کیا۔واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے دو عالمی کپ جیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں