17

’’میرے پاس تم ہو‘‘ ڈرامے کے مصنف کی دوسری شادی

Spread the love

لاہورر(وائس آف ایشیا) مصنف خلیل الرحمن قمر اور ایشل فیاض کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چند دنوں سے خلیل الرحمن قمر کی کاف کنگنا کی ہیروئن ایشل فیاض کے ساتھ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں تھی جس کے بعد خلیل الرحمن قمر اور ایشل فیاض نے افواہوں کی تردید کردی ہے۔حال ہی میں خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں دوسری شادی سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کر لی تھی جس سے افواہیں پھیلانے والے افراد نے بھی فائدہ اٹھایا۔ خلیل الرحمن قمر نے شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری دوسری شادی کا دعویٰ بالکل غلط ہے ایسی تمام خبروں کی مذمت کرتا ہوا۔

ان کاکہنا ہے کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں میرے اس ہیرون سے کوئی تعلق نہیں بس ایک پروجیکٹ پر مل کر کام کیا۔دوسری جانب ایشل فیاض نے اپنے ویڈیو بیان میں شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایشل فیاض نے کہا کہ میری کسی سے بھی شادی نہیں ہوئی میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ خلیل الرحمن سے میرا صرف ایک اداکارہ اور ہدایت کار کا تعلق ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں