143

امیر قطر کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

Spread the love

نازک علاقائی صورتحال میں ایران کا دورہ کیا، بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں،امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی

خطے کی سلامتی کے لیے مزید مشاورت اور تعاون کا فیصلہ کیا ہے، ایرانی صدرحسن روحانی

تہران(ویب ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملاقات کی ہے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کا کہنا تھا کہ نازک علاقائی صورتحال میں ایران کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔اس موقع پر ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی کے لیے مزید مشاورت اور تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں