18

بھارت میں ہر گھنٹہ میں ایک بیروزگار نوجوان خود کشی کر رہا ہے

Spread the love

ایک سال میں 1,34,516 افراد نے خود کشی کر لی ہے این سی آر

ان میں سے 92,114 مرد اور 42,391 خواتین شامل تھیں

نئی دہلی(کے پی آئی)ہندو انتہا پسند بی جے پی حکومت کے دوران بھارت میں معاشی صورت حال زیادہ خراب ہوگئی ہے ۔ بے روزگاری میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے تازہ ترین اعداد وشمار تشویش ناک ہیں۔ میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2018 میں ہر گھنٹہ میں ایک بیروزگار نوجوان نے خود کشی کی ہے ۔ ایک سال میں جملہ 1,34,516 افراد نے خود کشی کی ہے جن میں 92,114 مرد اور 42,391 خواتین شامل تھیں۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے تازہ ترین اعداد وشمار میں یہ بات بتائی گئی جو وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 12,936 بیروزگار افراد نے 2018 میں خود کشی کی ہے جو جملہ واقعات کا 9.6 فیصد ہوتا ہے ۔ ان میں مرد بیروزگار 10,687 اور خواتین بیروزگار 2,249 تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں