how to see today 30

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اچھا دن ثابت ہونے کی امید ہے اللہ پاک کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کی انشاء اللہ اطلاع مل جائے گی۔ فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ صدقہ دیں اور حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معامالت ٹھیک رکھیں، دعا کریں جلد ہی مشکلات سے نکل جائیں گے۔ انشاء اللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بڑی مشکل ٹل جائے گی۔ آپ کو جس طرف سے امید تھی وہ پوری وہتی دکھائی دے رہی ہے اور غیر متوقع انداز سے پیسہ بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بڑی خبر ہے آپ کے لئے اچھی اور مستقبل کے حوالے سے ہوسکتی ہے مایوس بالکل نہیں ہونا یہ گناہ ہے۔ اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ توکل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بگڑے ہوئے معاملات محسوس ہو رہے ہیں ابھی خود کو ان سے پیچھے رکھیں۔ یہ مشکل سے ہی ٹھیک ہوں گے وقت لگ سکتا ہے اس لئے بے حد محتاط ہوکر چلنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے ضرور کسی جگہ کوئی مسئلہ ہے جو کسی وقت بھی سامنے آسکتا ہے۔ آج کا دن ذرا بچ بچا کر چلیں اور اپنے معاملات کو لازمی ٹھیک رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا اور خوشگوار دن رہے گا۔ صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جو لوگ کسی اچھے کام کی نیت سے نکلیں گے وہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت ستاروں کی پوزیشن اچھی اور آپ کے حق میں ہے۔ آپ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے کامیابی قدم چومے گی۔ من پسند جگہ تبادلے کا امکان بھی موجود ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات بڑے اچھے ہیں آپ کو ان کی قدر کرکے اس کے مطابق قدم اٹھانا چاہئے۔ اب آپ رسک لے سکتے ہیں اور جس طرف سے پیشکش ملے اس کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے آج اہم دن ہے۔ چند بڑے فیصلے متوقع ہیں اور جس بھی معاملے کو لے کر پریشانی میں مبتلا تھے اس سے نجات ملے گی۔ جو لوگ تبادلے کے خواہشمند تھے آج خوشخبری سن لیںگے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن بڑا اچھا ہے اس وقت مالی طور پر اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔ ان دنوں جو لوگ اپنا کام شروع کر سکتے ہیں ضرور کریں۔ امید ہے اس میں بڑا فائدہ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات کی خرابی کے ذمے دار آپ خود بھی ہے آپ کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے چاہئے۔ خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے۔ آج کا دن اچھا ہے اگر آپ سچے دل سے توبہ کرلیں تو…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں