31

پنجاب میں تعلیمی مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے: عمران خان شاکر

Spread the love

لاہور(محمد اسلم سے)نافع ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں اجلاس ہوا ۔ جس میں تعلیمی، صحافتی اور سماجی طبقے سے تعلق رکھنے والے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اجلا س میں پیف سکولوں اور پرائیوٹ سکولوں کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پیف پارٹنر کے مسائل حل کرنے اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بہتر مستقبل کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں پاکستان کئی نامور شخصیات نے نافع ایسوسی ایشن کے کاموں کو سراہا اور شرکا کی کثیر تعداد نے نافع ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا نافع ایسوسی ایشن حکومت پنجاب کے حکامِ بالا کوپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدمات کی آگاہی دے گی اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سالانہ بجٹ بڑھانے میں کے لیے حکومت کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔نافع ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عمران خان شاکر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے زمانے کو اگر ہم نے تعلیم یافتہ معاشرہ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

شرکا نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دنیا کا مثالی ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے چیرمین پیف اور مینجمنٹ کے ساتھ مربوط رابطے کے ذریعے پاڑنرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

اجلاس میں نافع ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جن میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی میاں فاروق احمد سیالکوٹ ، مرکزی صدر عمران خان شاکر لاہور، محمد آصف شہزاد منڈی بہاءالدین مرکزی سینئر نائب صدر ابو بکر عیسیٰ جنرل سیکرٹری لاہور،ابرار احمد گوجرانولہ نائب صدر وسطی پنجاب، ملک امجد اقبال صاحب سرگودہا نائب صدر شمالی پنجاب، امان اللہ صاحب جھنگ فنانس سیکرٹری، امتیاز احمد جوئیہ بہاولنگر پریس سیکرٹری، حافظ محمد اصغر صاحب لاہور نائب صدر، مرزا آصف صاحب ساہیوال ضلعی صدر، فوجی رمضان صاحب بہاولنگر جوائنٹ سیکرٹری اور لاہور کی کئی تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے شمولیت کی۔

یاد رہے نافع ایسوسی ایشن تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والی ایک بڑی تنظیم ہے اس کے عہدے داران پورے پنجاب میں سکولوں کی بقاء کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں