رہائشی عمارتیں توڑنے کا کہا گیا تو وزرات چھوڑ دونگا ،سعید غنی

Spread the love

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مجھے کہا جائے کہ رہائشی عمارتوں کو توڑ دیں تو میں وزرات چھوڑ دوں گا،ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے انسانی المیہ پیدا ہو سکے،19 برس میں پانی کے کنکشن کی اجازت کسی کو نہیں دی، ایم پی اے کو اختیار نہیں کہ پانی کے کنکشن دے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ رمضان گھانچی پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے ہماری ہمدردی ان کے ساتھ ہے، اس واقعہ کے بعد جو تاثر دیا گیا وہ غلط ہے، جس طرح کی ایف آئی آر کہا وہ کاٹی گئی، قانون کے مطابق ملزمان کو سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 19 برس میں پانی کے کنکشن کی اجازت کسی کو نہیں دی، پانی کے کنکشن پر جھگڑا ہوا ہے، علی سومرو ابھی مفرور ہے، جس کا جو اختیار ہے وہ استعمال کرے تاہم ایم پی اے کو اختیار نہیں کہ پانی کے کنکشن دے۔

سعید غنی نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں، کراچی کے شہری علاقوں میں لوگ رہتے ہیں ان کو توڑنا ممکن نہیں ہے، اگر بطور وزیر بلدیات مجھے کہا جائے کہ رہائشی عمارتوں کو توڑ دیں تو میں وزرات چھوڑ دوں گا، عام لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے، ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے انسانی المیہ پیدا ہو سکے۔سعید غنی نے کہا کہ اتنے وسائل دستیاب نہیں ہیں کہ لوگوں کے لئے متبادل رہائش کا انتظام کریں، کراچی شہر کو بہتر کرنے کے لیے لونگ ٹرم وقت چاہیے، مجھ سے اگر رائے لی جائے گی تو میں لوگوں کا گھر نہیں توڑ سکتا وزرات چھوڑ سکتا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply