34

سلطان راہی ایکشن اور ایکسپریشن کے بادشاہ تھے، مصطفی قریشی

Spread the love

سلطان راہی نے معاشی طور پر کمزور ہدایت کاروں کے لیے مفت کام کیا
اسلام آباد(فلم رپورٹر )اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ سلطان راہی ایکشن اور ایکسپریشن(تاثرات) کے بادشاہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سلطان راہی نہ صرف بہترین اداکار تھے بلکہ وہ ایک بہت اچھے انسان بھی تھے ،اداکار مصطفی قریشی نے سلطان راہی کی برسی کے موقع پر ایک بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ سلطان راہی نے معاشی طور پر کمزور ہدایت کاروں کے لیے مفت کام کیا،

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سلطان راہی کے ساتھ بہت کام کیا اور کبھی ان کی وجہ سے انہیں کوئی مشکل نہیں ہوئی، سلطان راہی نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 50 کی دہائی میں کیا، لگ بھگ 15 سال بطور ایکسٹرا کام کرنے کے بعد انہیں بطور ہیرو پہلی کامیابی 1972 میں فلم بشیرا کی صورت میں ملی،1975 میں وحشی جٹ اور پھر 1979 میں فلم مولا جٹ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں