سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،چینی سفیر یائو جِنگ

Spread the love

سی پیک کی ترقی دشمن سے برداشت نہیں ہو رہی ، رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر رحمان ملک نے کہاسی پیک جس انداز سے ترقی کر رہا ہے، دشمن سے برداشت نہیں ہورہا ہے، پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی جبکہ چینی سفیر یائو جِنگ نے کہا رحمان ملک سے ہمارے قریبی و پرانے روابط ہیں،سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ جمعہ کو چینی سفیر یائو جِنگ نے سینیٹر رحمان ملک کے گھر آ کر ان سے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

اس موقع پر چینی سفیر یائو جِنگ نے کہا رحمان ملک سے ہمارے قریبی و پرانے روابط ہیں،سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس موقع پر ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاسی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے یہ جس انداز سے ترقی کر رہا ہے، دشمن سے برداشت نہیں ہورہا ہے،سی پیک انشااللہ دن بدن ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے،چینی سفیر یائو جِنگ کا گھر آنے پر شکرگزار ہوں و دوستی پر فخر ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply