20

حارث روف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرڈالی

Spread the love

میلبورن(سپورٹس رپورٹر )پاکستان نوجوان فاسٹ بولر حارث رف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرلی۔حارث روف بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں آج انہوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،انہوں نے پہلے41رنز بنا نے والے میتھیو گیئکس کو کیچ آٹ کروایا اور اگلی گیند پر ہی 35رنز بنا نے والے فرگوسن کو بولڈ کیا جب کہ ہیٹرک بال پر ڈینیئل سیمز کو ایل بی ڈبلیو آٹ کرکے تاریخ رقم کردی۔

وہ اب تک بگ بیش لیگ کے4میچز میں 7.3کی سٹرائیک ریٹ سے 13شکار کرچکے ہیں ،انہوں نے یہ وکٹیں5.87کے اکانومی ریٹ سے حاصل کیں۔بگ بیش لیگ میں آج ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ حارث رف سے قبل افغانستان کے راشد خان نے بھی ایڈیلیڈ میں ہیٹرک کی۔حارث روف نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا اور ان کی پہچان مسلسل تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرانا ہے۔اس سے قبل وہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ بھی کر چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔اس سیزن میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں