18

انسان کو دنیا کیساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ‘ افتخار ٹھاکر

Spread the love

زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے ،ہمارا رب بڑا رحیم و کریم ہے ہر وقت اس سے رجوع کرنا چاہیے

لاہور (وائس آف ایشیا ) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہر انسان کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ،اﷲ تعالیٰ کو عاجز ی بڑی پسند ہے اس لئے ہماری شخصیت میں اس کا واضح اظہار ہونا چاہیے۔ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے اس لئے ہمیں اپنے معاملات میں سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ ہم نے ایک نہ ایک دن اپنے رب کے حضور بھی پیش ہونا ہے۔

انسان سے زندگی میں بے شمار غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہمارا رب بڑا رحیم و کریم ہے جو معافی طلب کرنے پر ہم سے راضی ہو جاتا ہے اس لئے ہمیں ہر وقت اس ذات سے رجوع کرنا چاہیے۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اصلاح کروں اور ایک مرتبہ جو غلطی ہو جائے اسے دوبارہ نہ دہراؤ ں۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے صرف دنیا میں سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد نہیں کرنی چاہیے بلکہ آخرت کا سامان بھی کرنا چاہیے اور ایسے ہی لوگ کامیابی پانے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں