138

ایران پرحملے کیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں، ڈونلڈٹرمپ

Spread the love

عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے ،ٹویٹربیان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی کانگریس کیلئے نوٹیفکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے، اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملے کیے تو اسے سخت جواب دیاجائیگا ۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں حائفہ اور تل ابیب کو راکھ میں بدل کر رکھ دیں گے۔ ایران نے ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے بھی دستبرداری کااعلان کر دیا۔ امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران، شام یا عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے شعلے شدت سے بھرک رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں