154

امریکہ کی حساس ویب سائٹ کو ایرانیوں نے ہیک کرلیا

Spread the love

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ کی حساس ویب سائٹ کو ایرانیوں نے ہیک کرلیا، اسے سائبر طاقت کا چھوٹا سے مظاہرہ قراردیا گیا ہے۔ ایرانی ہیکرز نے امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا اور ہیکرزنے ویب سائٹ پرآیت اللہ خامنہ ای کی تصویراور ایرانی پرچم لگا دیا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے پیغام میں لکھا گیا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں