how to see today 28

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کو اپنے اولاد کے حوالے سے اہم اور بڑے فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے اور ان کی نگرانی کی بھی غصہ کم کریں اپنے آپ سے دور ہو سکتے ہیں وارننگ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی ایسی غلطی کو نہ دہرائیں جو ماضی میں ہو چکی ہیں اور اب اپنے معاملات بھی فوری طور پر ٹھیک کریں۔ آج کا دن اگر ایسا ہوا تھا شاید پھر بہت پچھتاوا ہو یاد رہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مزاج میں غصہ رہے گا اور چھوٹی سی بات پر کسی سے جھگڑے کا امکان بھی دکھائی دے رہا ہے۔ جو لوگ حکمت عملی سے چلیں گے تو اب حقوق العباد کا خیال رکھیں گے وہ بہتر ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری کی جو پریشانی ہے وہ آئندہ چند دنوں میں ختم ہونے والی ہے صبر سے کام لیں اور صرف اللہ پاک سے ہی اپنے لئے دعا کریں کسی ا ور نے آپ کو کچھ نہیں دینا توبہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بھی ایسا سلسلہ فی الحال دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے آپ کو مشکل ہو بس اپنے کام کو دیکھیں۔ ان دنوں اس میں بڑا فائدہ ملتا ہوا دکھائی د ے یر ہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے اس کو خود سے دور رکھیں اور اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں۔ ان دنوں یہ معاملہ آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں وہ شروع کر سکتے ہیں ان کے لئے اچھا وقت ہے اور آج کا دن نئے تعلقات بنانے میں بھی بے حد مدد گار ثابت ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال مالی لحاظ سے انشاء اللہ اچھی جائے گی۔ ان دنوں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کے گھر کی پریشانی بھی دور ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مریخ زائچے میں ہونے کی وجہ سے ہر بات پر غصہ رہتا ہوگا آپ کو ان دنوں سوچ سنبھل کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو بڑا نقصان دے سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اچھا د ن ہے۔ خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔ اپ جس وجہ سے پریشان تھے وہ مسئلہ بھی حل ہوگا۔ آج کا دن گھریلو ایک بڑے معاملے میں بھی شاندار بہتری لا سکے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی قسمت میں وفا ہی نہیں کسی سے جس قدر بھی اچھا کر لیں۔ وہ آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اترے گا۔ آج یوں ہی بھروسہ نہ کر لیں۔ بے حد سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس وقت جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور توجہ دیں اپنے روز گار پر۔ ورنہ مالی طور پر کافی نقصان ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں