بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں برفباری،موسم سرد

Spread the love

موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد وادی کوئٹہ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے

شہر میں ایک انچ جبکہ نواحی علاقوں میں دو سے تین انچ تک برف پڑی

شہری بھی برف باری کو انجوائے کرنے کیلئے گھروں سے نکل آئے ،سلفیاں بناتے رہے

سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس غائب ہوگئی،شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)

بلوچستان شمال مغربی علاقوں

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ۔موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد وادی کوئٹہ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ شہر میں ایک انچ جبکہ نواحی علاقوں میں دو سے تین انچ تک برف پڑی ہے۔شہری بھی برف باری کو انجوائے کرنے کیلئے گھروں سے نکلے اور خوب سلفیاں بناتے رہے۔برف باری کے بعد سخت سردی سے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:https://sirfurdu.com/archives/16037/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-11-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%92-%d9%88%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%b9%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%d9%84/pakistan-news/

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس غائب ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران مزید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ادھر چمن شہر اور گردونواح میں صبح ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ژالہ باری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جس سے موسم مزید سرد ہونے کا قوی امکان ہے۔

 موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا ،تاہم کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع نارووال ، سیالکوٹ ، گجرانوالہ، لاہور اور بہاولپور کے اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔بالائی سندھ میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، پشین ، قلعی عبداللہ ، چاغی اور تربت کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان شمال مغربی علاقوں https://www.balochistan.gov.pk/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں