سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر کی آخری قسط موصول ‘ سٹیٹ بنک کی تصدیق

Spread the love

زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8 ارب 86 کروڑ ، مجموعی حجم 15 ارب 25 کروڑ ڈالر ہو گیا‘متحدہ عرب امارات سے 1 ، 1 ارب ڈالر کی قسطیں ملنا باقی ہیں ، چین سے بھی اگلے ہفتے بڑا پیکج ملنے کا امکان

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق سعودی عرب نے 1 ارب ڈالر کی آخری قسط سٹیٹ بنک آف پاکستان کو منتقل کر دی ہے جبکہ اس سے قبل سعودی عرب 2 ارب ڈالرز پہلے ہی فراہم کر چکا ہے اور اب سعودی عرب کا مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کا ملنے والا پیکج مکمل ہو گیا ہے جو کہ 20 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے ۔ سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کا ذخائر کا حجم 8 ارب 86 کروڑ ڈالر ہو گیا اور مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15 ارب 25 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے ۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 1 ،1 ارب ڈالر کی قسطیں ملنا باقی ہیں اور اگلے ہفتے چین کی طرف سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے جو کہ کمرشل لون ہو گا اور جس کا سود 6 فیصد سے بھی زیادہ ہو گا ۔ چین سے حاصل ہونے والے پیکج کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply