جنرل (ر)اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر وزارت دفاع کورپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر وزارت دفاع کورپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جنرل (ر)اسد درانی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت فاضل جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ ایک ماہ میں سربمہرانکوائری رپورٹ کامتعلقہ حصہ جمع کرائیں،

اگراسددرانی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے توپھرعدالت کوصرف آگاہ کردیں،اسددرانی کے خلاف کوئی ایکشن لے رہے تو پھرانکوائری رپورٹ کامتعلقہ حصہ جمع کرائیں۔سماعت کے دوران اسددرانی کے وکیل عمرفرخ آدم جبکہ وزارت دفاع کی جانب سے بریگیڈئیرفلک ناز عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply