آج کا دن 137

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کالے ماش کا بھی صدقہ دیں۔ دو بھوکوں کو کھانا بھی ضرورکھلائیں تاکہ آپ کی مشکل ٹل سکے۔ بندش والی کیفیت نے تنگ کر رکھا ہے۔ استخارہ بھی کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اچھے وقت کو ضائع کر دیتے ہیں۔ اس طرح تو کبھی بھی فائدہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ان دنوں آپ اپنے مستقبل کے حوالے سے جو پیش قدمی کر سکتے ہیں ضرور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا معاملہ ایسا ہے، جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ اس وقت سورۃ بقہ کی تلاوت روزانہ صبح ایک مرتبہ ضرور کریں۔ اس کے بے شمار فائدے نظر آئیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ فکر مند نہ ہوں۔ اب روزانہ کے حساب سے بہتری ضرور ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان ہیں۔ آج امید ہے کہ اس کا حل ضرور ملے گا اور غیبی انداز سے آپ کی ضرورت بھی پوری ہو گی۔ آج رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
یاری دوستی اور محبت میں ناکامی والا ستارہ عروج پر ہے۔ آپ کو دھوکا مل سکتا ہے۔ اس لے خود کو تیار رکھیں اور خود ہی پیچھے ہٹ جائیں گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج مبارک دن ہے۔ آپ کے لئے ان شاء اللہ آساناں ہی آسانیاں ہیں۔ دوپہر کے بعد سے ہی اندازہ ہو جائے گا۔ آج روزگار کے حوالے سے کوئی نئی خبر بھی ملے ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ آپ غلط راستے پر ہیں۔ دوسروں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں۔ یہ وجہ ہی کافی ہے۔ خرابی کے لئے ، توبہ کرکے سیدھا راستہ اختیار کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بھی کام ٹھیک نہیں ہو رہا۔ جکڑن محسوس ہو رہی ہے۔ بد نظر بھی ہو سکتی ہے، نظر اتاریں اورپرندوں کو خوراک ڈالیں۔ اس سے بہتر آ جائے گی، ان شاء اللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر غلط فیصلے نہ کریں، اپنے ساتھ جڑے ہوئے رشتے بھی دیکھیں۔ غلطی کی تو ان سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔ آج خاص طور پر خیال رکھنا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بھی فائدہ نہیں مل رہا۔ ایسا لگتا ہے، جیسے بریک لگ گئی ہو۔ آپ یاحی یا قیوم کا ورد سارا دن زبان سے جاری رکھیں۔ اس سے ہی معاملہ ٹھیک ہو جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ان دنوں مطلب پرست لوگ آپ کے بہت قریب ہیں۔ آپ کو چاہے کہ ان کو اپنے سے دور کریں اور روزگار پر خاص توجہ دیں۔ اس میں آپ کے لئے بہت فائدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں