لیگی قیادت مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، فردوس عاشق

Spread the love

ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناو ڈبوئی، احسن اقبال کاش آپ نے معیشت کی فکر کی ہوتی، ٹویٹ

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی قیادت مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے رہنماوں کو سیمینار کرانے پر لگا دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قیادت مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے رہنمائوں کو سیمینار کرانے پر لگا دیا، ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی نا ڈبوئی، احسن اقبال صاحب کاش آپ نے معیشت کی فکر کی ہوتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں