آج کا دن 145

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن ملی جلی کیفیت والا ہے کچھ کام ہو جائیں گے اور کچھ رک سکتے ہیں چھوٹی رقم کا حصول بھی ہاتھ لگے گا۔ اور مزاج میں قدرے غصہ بھی رہ سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت دوستوں کی جانب سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔ وہ جو چاہتے ہیں ان کے ساتھ مل کر وہ عمل نہ کریں۔ بس اپنے کام سے مطلب رکھیں۔ قانون کا خانہ حرکت میں ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ہر اس معاملات کو دیکھنا ہے جو آپ کو تنگ کر رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آپ کی غلطی کس جگہ پر ہے فوری طور پر اس کو دور کریں۔ اور جو پیشکش سامنے ہے اس کو دیکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش والی کیفیت بنی ہوئی ہے۔ شاید اسی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ اپنی نظر اتاریں اور گوشت پر ندوں کو کھلا دیں۔ ابھی جلد بازی نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک پوری کوشش کامیابی دلا سکتی ہے۔ ستاروں کی بندش نہیں ہے صرف آپ سستی اور لاپرواہی کا شکار ہیں۔ اس وقت آپ کو ہر طرح سے محنت ہی کرنی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ گھبرائیں مت حالات ٹھیک ہیں صرف مناسب حکمت عملی نہیں ہے۔ جسکی وجہ سے حالات آپ کو مناسب نہیں لگ رہے۔ اگر عقل سے کام لیں لگے تو سب کچھ آپ کے سامنے ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورتحال اچھی ہے۔ زائچہ آنے والے دنوں اور آج کے بارے میں عیں اچھی خبریں دیر ہا ہے۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں امید ہے کہ اب اہم آفر بھی ملنے والی ہے جلد ہی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو روزگار کے جس معاملے میں پریشانیاں محسوس ہو رہی تھیں۔ اب اس میں غیر متوقع طور پر بہتریاں آنے کی امید ہے۔ مگر اس وقت فائدہ ملے گا جب آپ سنجیدہ ہوں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج ایک اپنا ہی دھوکا دے سکتا ہے۔ دلی افسوس ہوگا۔ اور شراکت داری کرنے والوں کو بھی وارننگ ہے سارے حالات پر خود نظر رکھیں۔ مالی طور پر بڑے محتاط رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس بھی طرف سے آپ مسلسل پریشانی اٹھا رہے تھے۔ اب اس میں بہتری کا عمل شروع ہوگا۔ اور آج سے ہی ابتداء ہو سکتی ہے۔ عطارد جو مال دیتا ہے زائچے میں آ گیا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت مالی طور پر سخت مشکلات ہیں۔ آپ دعا کریں بعد نماز مغرب سورۃ واقعہ بھی پڑھا کریں تاکہ اللہ پاک ہمارے لئے جلد کوئی راستہ کھول دیں۔ فی الحال صبر کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورتحال میں اب تیزی آئے گی۔ ہر معاملا تیزی سے حل ہوگا۔ آپ نے جو بھی فیصلے کرنے میں۔ اب ان کے بارے میں جلد پلاننگ بنا لیں۔ آج سے تبدیلی ہونے کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں