123

16 دسمبر کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1937ء – ریڈیوپاکستان لاہور نے اپنی نشریات کا آغاز کیا ۔

1957ء -ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستانی وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی۔

1957ء -فیروز خان نون پاکستان کے 7ویں وزیر اعظم مقرر ہوئے اور اسی دن اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

1971ء – سقوط مشرقی پاکستان، مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے آزادی حاصل کرکے بنگلہ دیش بن گیا۔

1974ء – دریائے سندھ پر کالا باغ ڈیم کا منصوبہ پہلی بار قومی اسمبلی میں پیش ہوا ۔

2000ء – کولن پاول امریکا کے پہلے سیاہ فام سیکریٹری آف اسٹیٹ بنے ۔

2009ء – سپریم کورٹ آف پاکستان کے 17 رکنی فل کورٹ نے قومی مصالحتی آرڈیننس المعروف این آر او کوایک متفقہ فیصلے میں غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردے دیا ۔

2014 -16 دسمبر 2014ء کو تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گرد ایف سی (فرنٹیئر کور) کے لباس میں ملبوس پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں پچھلی طرف سے داخل ہو گئے اور ہال میں جا کر اندھا دھند فائرنگ کی اس کے بعد کمروں کا رخ کیا اور وہاں پر بچوں کو گولیاں ماریں، سربراہ ادارہ کو آگ لگائی۔ 9 اساتذہ، 3 فوجی جوانوں کو ملا کر کل 144 ہلاکتیں اور 113سے زائدزخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے 132 بچوں کی عمریں 9 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔ پاکستانی آرمی نے 950 بچوں و اساتذہ کو سکول سے باحفاظت نکالا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 6 مارے گئے۔ یہ پاکستانی تاریخ کا مہلک ترین دہشت گردانہ حملہ تھا، جس نے 2007 کراچی بم دھماکا کے واقعہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ مختلف خبر رساں اداروں اور مبصرین کے مطابق، عسکریت پسندوں کی یہ کارروائی 2004 میں روس میں ہونے والے بیسلان سکول پر حملے سے ملتی جلتی ہے۔

ولادت

1770ء لڈوگ بیتھوون، موسیقار

1775ء جین آسٹن، انگریز ناول نگار

1882ء جیک ہابس، انگریز کرکٹ کھلاڑی اور صحافی

1907ء باربرا کینٹ، امریکی فلمی اداکارہ

1917ء ڈاکٹر نبی بخش بلوچ، پاکستان کے تاریخ دان، ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ لوک ادب، ماہرِلطیفیات

1969ء ایڈم ریس، امریکی خلا نورد

1980ء دانش کنیریا، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

وفات

1963ء – ممتاز عالم دین مولانا محمود داؤد غزنوی لاہور میں انتقال کر گئے ۔

2006ء ـ شوکت صدیقی (پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ناول نگار) کراچی میں انتقال کر گئے

تعطیلات و تہوار

1971ء – سقوط ڈھاکہ : مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا ۔

1991ء – قازغستان نے روس سے آزادی کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں