125

افغانستان، بگرام ایئر بیس پر حملہ، 2کار بم دھماکے، 1 ہلاک 62 زخمی

Spread the love

بارود سے بھری دوگاڑیوں کے ذریعے غیرملکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، بگرام ایئر بیس کے قریب سڑک کو بند کر دیا گیا،نیٹو کی قافلے پر حملے کی تردید

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز، طلوع نیوز ایجنسی)افغانستان کے صوبے پروان کے بگرام ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے دوران 2 بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں2 ہلاک اور 62 افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے قریب ہی ایک زیرِ تعمیر ہسپتا ل اور اسکول بھی موجود ہے۔ دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی، جسے کے نتیجے میں 62 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔افغان پولیس نے بگرام ایئر بیس کے قریب سڑک کو بند کر دیا ۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹو نے غیرملکی فورسز کے قافلے پر حملے کی خبروں کی تردید کر دی ہے، نیٹو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بگرام میں ایک ہسپتا ل کو نشانہ بنایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں