آج کا دن 58

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کوآج پرانے کسی معاملے سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی جو لوگ بیمار تھے وہ اپنی نظر اتاریں، سات مرتبہ سورئہ ملک اور الناس پڑھ کر صبح و شام خود پر پھونکیں لازمی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو کسی مشکل کا سامنا کیوں نہ ہو۔ انشاء اللہ اس سے نجات ملے گی۔ بس اپنے رب سے اپنے تعلقات بہتر کریں۔ آپ دنیاوی معاملے میں لگے ہوئے ہیں۔ کل کو پچھتاویں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک دوست آستین کا سانپ بن سکتا ہے۔آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ اس لئے فوری طور پر اس سے دور رہیں۔ اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ آج صدقہ بھی لازمی دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن اچھا ہے نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے اور کاروباری حضرات کو بھی فائدہ حاصل ہو گا۔ آج لوگ روزگار کے حوالے سے سفر کرنا چاہتے ہیں ضرور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دشمنوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ آپ کا کچھ نہیںبگاڑ سکتے۔ اپنے دل کو سمجھائیں یہ آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے عشق نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج بھی صدقہ لازمی دیں۔ کسی چیز کے زیر آثر آئے ہوئے ہیں اور سات مرتبہ سوئہ ملک اور سورئہ الناس صبح و شام پڑھ کر خود پرپھونک لیا کریں۔ نماز پر بھی توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بدنظری کی کیفیت آج بھی چل رہی ہے۔ آپ صدقہ دیں اور غیروں سے قدرے دور بھی رہیں۔ کسی کا اعتبار مت کریں اور نا ہی آج رقم کسی کے حوالے کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اچھا اور مددگار دن ہے۔آپ کی پرانی ایک آرزو پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اور مالی طور پر بھی فائدہ مل سکتا ہے۔ دوست کی جانب سے فائدہ ملے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی نئے رشتے کو طے کرتے وقت اجھی طرح چیک کر لیں اور جلد بازی سے کام مت لیں۔آپ انتظار کریں۔ سارے معاملات آپ کے سامنے آ جائیں گے۔ آج روزگار دیکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بھی غلطی کریں گے تو مشکل میں آ جائیں گے۔ آج وارننگ ہے اپنے معاملات سیدھے کرکے چلیں اور غصہ بھی کم کریں، جھگڑے سے ہر ممکن بچ کر چلنے کی کوشش کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بار کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔آپ کو چکر دے کر مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ آج بچ کر چلیں اور راز کی بات بھی کسی پر افشاں مت ہونے دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے۔ غیرمتوقع طورپر رقم ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں اور کاروباری معاملات میں زبردست بہتری بھی آئے گی۔ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...