بھوک بیماری عمران خان 68

کرپشن کیخلاف جہاد میں قوم بھی حصہ لے ،خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی ہے، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم بھی کرپشن کے خلاف جہاد میں حصہ لے، کرپٹ آدمی ملک اور عوام کا دشمن ہے۔ نوجوان جب کرپٹ لوگوں کا پیچھا کریں گے تو نیا پاکستان بنے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات اجاگر کریں، وزیراعلیٰ پنجاب ان کامیابیوں کا پرچار ہیں تا کہ عوام کو پتہ چلے، پاکستان میں کرپٹ افراد پر پھول نچھاور کئے جاتے ہیں۔جب کرپٹ لوگوں کا پیچھا کریں گے تو نیا پاکستان بنے گا ، جس ملک میں کرپشن نہیں ہے وہ ترقی یافتہ ہیں،پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیںپیر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن کے موقع پراینٹی کرپشن ایپ لانچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق ایپ لانچ کر کے بڑی خوشی ہوئی، اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی متاثرکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تیس سال بعد بھی کرپٹ افراد کو پکڑا جاتا ہے، کرپٹ لوگ پیسہ بینکوں کے ذریعے نہیں ٹی ٹیز کے ذریعے باہر بھجواتے ہیں، کرپٹ لوگ پیسہ باہر بھجوا کر ملک کا دوگنا نقصان کرتے ہیں،

پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، منی لانڈرنگ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، کرپٹ معاشروں میں سرمایہ کاری نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے کک بیکس کیلئے بنائے جاتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو سمجھ نہیں کہ پیسہ چوری کرنے سے ملک کو کتنا نقصان ہوتا ہے، کرپشن ہوتی ہے تو لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے، پہلے کرپشن ہوتی تھی تو لوگوں کو علم نہیں ہوتا تھا، بیروت، چلی اور عراق میں لوگ کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیںکہتے ہیں کہ اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایسی باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں نے دنیا نہیں دیکھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد میں قوم کو بھی حصہ لینا ہو گا،نوجوان جب کرپٹ لوگوں کا پیچھا کریں گے تو نیا پاکستان بنے گا، کرپٹ آدمی ملک اور عوام کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو غیر ضروری منصوبہ ہے یہ منصوبہ پیسوں کیلئے بنایا گیا، کرپشن کے خلاف نوجوانوں کو خاص شرکت کرنا ہو گی، کرپشن سے متعلق عوام کو بتائیں کہ اس سے کیا نقصان ہوتا ہے، ہم نے ایپ لانچ کی ہے تو اس کے بارے میں بھی عوام کو بتانا ہو گا،ضرورت ہو تو اشتہار کے ذریعے عوام کو بتائیں اس سے کیا فائدہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...