67

ناقص قیادت آسٹریلیا میں پاکستان کی شکست کی اصل وجہ تھی: این چیپل

Spread the love

اظہر علی نے خراب فیلڈ سیٹنگ سے نوجوان پیس اٹیک کے حوصلے پست کیے، سابق کرکٹر

سڈنی(سپورٹس رپورٹر) سابق آسٹریلوی کپتان ا ین چیپل نے اپنے ملک میں پاکستان کی حالیہ شکست کا ذمہ دار ناقص کپتانی کو قرار دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ اظہر علی کی خراب فیلڈ سیٹنگ نے اپنے ہی نوجوان پیس اٹیک کے حوصلے پست کیے۔وہ مصباح الحق کے سابق ٹورکی ہی نقالی کرتے ہوئے دکھائی دیے، اس دورے کیلئے مصباح کو کوچ بنانے سے مشکلات میں اضافہ ہی ہوا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کے لیے اپنے کالم میں کیا۔ چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حالیہ ٹور کیلئے تیاری مناسب تھی، پرتھ کی باؤنسی وکٹوں پر کھلاڑیوں نے اچھی پریکٹس بھی کی، شاٹ پچ بولنگ کا بھی سامنا کیا مگر وہ ایک اہم جزو کپتانی کو فراموش کربیٹھے، پاکستان کی گذشتہ 3 آسٹریلوی ٹورز میں کپتانی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

وہ ایک بار بھی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم کومناسب سکور پر آؤٹ نہیں کرپائے اور جب 2010 ء کے سڈنی ٹیسٹ میں ایسا ہوا بھی تو تب کے کپتان محمد یوسف نے اپنی خراب کپتانی سے جیتی ہوئی بازی ہار دی، مسائل میں مزید اضافہ مصباح الحق کے اس ٹورکیلیے کوچ مقرر کرنے پر ہوا جوکہ17۔ 2016ء کے ٹور میں پاکستان ٹیم کے کپتان تھے۔حالیہ ٹور کے کپتان اظہر علی نے فیلڈ سیٹنگ میں انھیں ہی نقل کیا، ان کی ناقص فیلڈ سیٹنگ کی وجہ سے ہی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولرز کے حوصلے پست ہوئے اور وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے، پاکستان کی ا?سٹریلیا میں مسلسل ناکامیاں دوسری ٹیموں کیلیے سبق ہیں کہ وہ یہاں آنے سے قبل کپتانی جیسی اہم چیز کو نظر انداز نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...