88

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے عشق کی داستان خود ثانیہ مرزا نے بیان کر دی

Spread the love

حیدر آباد دکن (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی اور شعیب ملک کی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک سے پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کا تعلق کھیل کے شعبے سے ہے، اس لیے ہم دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے پہچانتے تو تھے لیکن ہماری براہ راست ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔

33 سالہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ ملاقات شاید اتفاق یا قدرتی طور پر ہوئی ہے لیکن بعد میں جب میں نے اس بارے میں سوچا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ اتفاق نہیں تھا کیونکہ شعیب مجھ سے ملاقات کے ارادے سے ریسٹورنٹ آئے تھے کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ میں اس ریسٹورنٹ میں موجود ہوں۔ واضح رہے کہ37 سالہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا، دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب ان کا بیٹا ایک برس کا ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...