عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ

Spread the love

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی، وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی ورہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں حتمی فیصلے تک6ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجاز ت دی جائے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔

واضح رہے و فاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ حسین نواز ،حسن نواز اور اسحق ڈار ملک کے مفرور ملزم ہیں، واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ، ایون فیلڈ ریفرنس کی جائیداد پاکستان کی ملکیت ہے جس کی قرقی کے حوالے سے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک ٹاسک فورس بنا رہا ہوں جوبیرون ملک سے پیسہ واپس لائے گی۔

جو چوری کا پیسا واپس لائے گی۔امریکا کی رپورٹ ہے کہ ملک میں ہرسال 10ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نوازشریف کا نام طبی بنیادوں پر ایل سی ایل سے نکالا دیاگیا تھا۔ اب رہنما مسلم لیگ ن نے بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔ جس پر سماعت پیر کے روز ہوگی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں