مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 126ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیاں

Spread the love

مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں مواصلاتی پابندیاں

جنوبی ضلع پلوامہ سے برس کے سا حل احمد شیخ نامی نوجوان لڑکے کی لاش برآمد

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل126ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیاں بر قرارر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں اور مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔کے پی آئی کے مطابق انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں ۔واٹس ایپ اکائونٹس بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں ڈاکٹر اور انجینئرنگ کے طلبا اپنے مریضوں کے ڈیٹا اور آن لائن کورسز تک رسائی سے محروم ہوگئے ہیں۔بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حزب المجاہدین کے ایک کارکن 34 سالہ مظفر احمد وانی نے سرنڈر کردیاہے۔ ان پر 25 نومبر کو پلوامہ ضلع کے دربگام گاں میں چوکی پر تعینات فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام تھا۔ ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے گونگو گاں میں ایک 15 برس کے سا حل احمد شیخ نامی نوجوان لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں