آج کا دن 77

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دِنوں عطارو زائچے میں آیا ہوا ہے، جو مالی معاملات میں بحکم اللہ بہتری کا سبب بنے گا۔کافی عرصے سے جاری مالی پریشانیاں ختم ہوںگی، جو لوگ بے روزگار ہیں اُن کے لئے بڑی خوشی کی خبر ہے اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی، بیماری سے نجات اور گھریلو پریشانی کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس ہفتے سفر اور نئے رشتے کے بارے میں بھی اچھی خبریں ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے رہا ہو۔ زائچے کی پوزیشن آپ کو آزمائش میں ڈالے ہوئے ہے۔آپ کی غلطی کسی بڑی مشکل کا سبب بن سکے گی، جو لوگ یاری دوستی میں پڑے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر ان سے دور ہوجائیں،قانون کے ہر پہلو سے بچ کر چلنے کا مشورہ ہے۔صرف رزقِ حلال پر توجہ ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی مسئلے کم ہونے کے بجائے اب بڑھ رہے ہیں۔اگر اپنا رویہ نرم نہ کیا تو بات آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گی اور بہت سے رشتوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔اِس لئے غصہ کم کریں اور جو بھی فیصلے کرنے ہیں نہایت سوچ سمجھ کر کریں،جو لوگ شراکت داری کر رہے ہیں،وہ بھی محتاط ہیں اور تمام معاملات پر نظررکھیں،اپنے راز کی بات بھی کسی پر افشاں مت کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں، جس میں ناجائز کام کا تھوکڑا سا بھی عنصر موجود ہو، ورنہ وہ بڑے بُرے انداز میں آپ کے گلے پڑ جائے گا، صاف اور سیدھے راستے پر چلیں، رزقِ حلال پر توجہ دیں، گھر اور اولاد پر خاص توجہ دیں، حکمت عملی سے مسئلے حل کریں اور دِل لگی والے کاموں سے اب ہمیشہ کے لئے توبہ کر کے اپنی اصلاح کریں، نیت سب سے اہم رول ادا کرے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیںاُس میں سے نکلنے میں بحکم اللہ کامیاب ہوجائیں گے اور بڑی سے بڑی پریشانی بھاگ جائے گی۔آپ کو اب اچھے بُرے کی تمیز ہو گئی ہے اور خوفِ خدا بھی آ گیا ہے۔ اب ان شاء اللہ صورت حال بھی بدل جائے گی اور روز بروز اچھی خبریں ملیںگی،روحانی طور پر کسی منزل کے قریب پہنچنے کے اشارے بھی موصول ہوں گے،شاندار ہفتہ رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی، اخراجات کا توازن جو پہلے بگڑا ہوا تھا، وہ اب ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گا،جو لوگ عرصہء دراز سے روزگار کی وجہ سے پریشان تھے وہ اب حیران کن طریقے سے نیا سلسلہ بنتے دیکھیں گے اور اولاد کے حوالے سے بھی جو مسائل تنگ کر رہے ہیں، وہ اب خوشیوں میں بدل جائیں گے ، زندگی کا ایک نیا دور بھی شروع ہونے والا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ لازمی دیں۔آپ بدنظری کا شکار بھی ہیں اور نحوست کا بھی،اس کے لئے ضروری ہے تمام گناہوں سے توبہ اور اس کے بعد سیدھا راستہ، میرے اللہ نے چاہا تو پھر سب ٹھیک ہو جائے گا اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر فکر مند نہ ہوا کریں،توکل اختیار کرتے ہوئے اپنے تمام معاملات سپردِ اللہ کر کے450 مرتبہ روزانہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھا لیا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش والی کیفیت بن گئی ہے، شاید اسی وجہ سے آپ کے مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ایک تو فوری صدقہ دیں، غریبوں کو کھانا کھلائیں گے تو زیادہ بہتر رہے گا اور سورۂ قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، اس وقت روحانی طور پر مضبوط ہونا بے حد ضروری ہے، کچھ مخالفین بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں، نماز کی پابندی کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات بدل رہے ہیں۔بُرے دن اب گذر گئے ہیں۔اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھنی ہے، آگے چل کر آپ کے لئے بہت سے معاملات میں حیران کن بہتری آئے گی ۔ بس دِل کے معاملات صاف رکھیں پھر اپنے حالات بھی بدلتے دیکھیں، جو لوگ اچھے بُرے حلال حرام کی تمیز کریںگے وہ تو کمال انداز میں فائدہ حاصل کریں گے۔ ان دِنوں کچھ رقم ضرورت کے تحت ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی جوبھی مشکل اور پریشانی ہے وہ اب جلد ختم ہونے والی ہے۔ بالکل بے فکر رہیں اور اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ امید ہے آگے چل کر آپ کے ساتھ اچھا ہی ہو گا۔اس وقت مال خانہ بھی کھلا ہوا ہے، جو مالی پوزیشن کو بڑا شاندار کرے گا اور رُکے ہوئے کام بھی چل پڑیں گے،بس آپ اپنی دِل لگی والی حرکتوں سے باز نہیں آتے،اس کو فوراً ٹھیک کریں،ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنی حرکتیں ٹھیک کریں،ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہے ہیں اور عمر کے مطابق غلط حرکتیں بھی کر رہے ہیں،جوکہ سخت نقصان دہ عمل ہے۔وارننگ ہے، آگے آپ کی مرضی،یہ ہفتہ روزگار کے امور میں اِن شاء اللہ بہتری دے گا، رُکے ہوئے کام چل پڑیں گے، ناراض عزیزوں سے صلح کا امکان بھی ہے، ملازمت پیشہ افراد کی ترقی و تبادلے کی خبریںبھی ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورتِ حال بڑی اچھی جا رہی ہے۔آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اُس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں، جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ اب جلدی کریں ان شاء اللہ فائدہ ہو گا اور عرصہء دراز سے نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے اور بندش و جادو ٹونے وغیرہ کے اثرات سے بھی نجات ملے گی۔ بعض افراد کا من پسند جگہ رشتہ طے ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...