ادکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

Spread the love

مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی
کراچی( شوبز رپورٹر )پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبویؓ میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکار و گلوکارہ مہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر مدینے میں مسجد نبویؓ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماگنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں نعت رسول مقبول کے کچھ اشعار بھی لکھے۔مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اﷲ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہارکیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سفربہترین رہا اورمیری دعا کہ دنیا کے ہرمسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں