پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے ’’کل‘‘ کھیلا جائے گا

Spread the love

کوالالمپور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم بسمعہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ہیتھر نائٹ انجام دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں