مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ذہنی معذور شخص زخمی ،محاصرہ 126ویں روز بھی برقرار

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک ذہنی معذور شخص زخمی ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے چالیس سالہ شخص بشیر احمد غنی بری طرح زخمی ہو گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو حساس علاقے میں داخل ہونے سے بار بار خبردار کیا گیا لیکن احکامات کی خلاف ورزی پر فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ علاوہ ازیںمقبوضہ کشمیر میں مسلسل126ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیا ں بر قرار ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول بدستور قائم اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، چپے چپے پر لاکھوں بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں جس کے سبب معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں۔ سکول اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /backup/wwwsirfu/public_html/wp-content/themes/upress/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں