83

امریکا نے اسرائیل اور عرب ممالک میں تعلقات کے قیام کی کوششیں تیز کر دیں

Spread the love

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) امریکی حکومت نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرانے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کہ امریکا اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز کردیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان ”عدم جنگ”کے معاہدے کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وائٹ ہائوس عرب ممالک اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کے قیام کی کوشش کررہا ہے، اس سلسلے میں امریکا نے متحدہ عرب امارات، بحرین، سلطنت عمان اور مراکش سے رابطے کیے ہیں۔مسٹر رابیڈ نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں امریکا عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان”عدم جنگ” کے معاہدے کرانے کی کوشش کررہا ہے،اس کے بعد اگلے مرحلے میں تل ابیب کے خطے کے تمام عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان خفیہ روابط موجود ہیں اور تل ابیب کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔

گذشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر ویکٹوریا کوٹز نے واشنگٹن میں عرب ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی اوران کے سامنے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام اور تل ابیب کے ساتھ عدم جنگ کا معاہدہ کرنے کی تجویز پیش کی۔عرب سفیروں نے امریکی عہدیدار کو یقین دلایا کہ وہ اپنی حکومتوں سے صلاح مشورہ کرکے اس تجویز پر جلد ہی جواب دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...