امریکی پابندیاں حسن روحانی 239

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں، ایرانی صدر

Spread the love

خطے کے تمام ممالک کو مل کر امن واستحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے

امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ انکی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے

ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے اصولی مطالبات تسلیم کریں، ملاقات میں گفتگو

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے دورہ تہران کے موقع پران سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو مل کر امن و استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ایرانی صدر نے امریکا اور یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے ایران کے اصولی مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ ان کی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔قبل ازیں عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نمائوں نے علاقائی مسائل اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بن علوی نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات کی

اپنا تبصرہ بھیجیں