188

غازی علم دین شہید کا 111 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا

Spread the love

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام نیوز ) حرمت رسول ۖ کے پروانے غازی علم دین شہید کا 111 واں یوم پیدائش عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں، لاہور میں سب سے بڑی تقریب میانی صاحب قبرستان میں ان کے مزار پر منعقد ہوئی جس میں غازی علم دین شہید کی قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی وہ 4 دسمبر 1908 کو پیدا ہوئے۔ غازی علم دین شہید نے گستاخِ رسول مصنف راجپال کو 16 اپریل 1929 کو وصل جہنم کیا تھا اور میانوالی جیل میں 31 اکتوبر 1929 کو جام شہادت نوش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں