110

جموں و کشمیر میں دہشت گردی تقریباً صفر ہوگئی، بھارتی وزیر دفاع کا دعوی

Spread the love

گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے کشمیر کے سوا ملک میں کوئی بڑا دہشت گردانہ واقعہ پیش نہیں آیا، راجناتھ سنگھ

نئی دہلی(کے پی آئی )بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں دعوی کیا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات لگ بھگ صفر ہوچکے ہیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ آرمی ، پیراملٹری فورسس اور جموں اینڈ کشمیر پولیس ریاست میں دہشت گردی سے لڑائی کیلئے ایک دوسرے سے ربط میں کام کر رہے ہیں ۔ گزشتہ 30 تا 35 سال سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن میں فورسس کی تعریف کرنا چاہوں گا، جن کی کوششوں سے دہشت گردی کے واقعات اب لگ بھگ نا کے برابر ہوگئے ہیں۔

وہ کانگریس رکن کے سریش کے اٹھائے گئے ایک مسئلہ پر جواب دے رہے تھے جو دہشت گردی کے واقعات میں چند لوگوں کی حالیہ ہلاکتوں سے متعلق ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کو پیش آئے دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زحمی ہوئے تھے۔ سریش نے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ ایوان کو گمراہ کر رہی ہے کہ ریاست میں معمول کی صورتحال بحال ہوچکی ہے ۔ راجناتھ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے کشمیر کے سوا ملک میں کوئی بڑا دہشت گردانہ واقعہ پیش نہیں آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں